حیدرآباد کو ’ او ڈی ایف ‘ شہر قرار دینے کی درخواست

جی ایچ ایم سی کی جانب سے مرکزی وزارت شہری ترقی کو تجاویز روانہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( رتنا چوٹرانی ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے مرکزی حکومت کو دو تجاویز روانہ کئے ہیں کہ گریٹر حیدرآباد حدود میں 1,700 ۔ 1,800 مقامات کو کھلے مقام پر رفع حاجت سے پاک (ODF) اور کچرے سے پاک مقامات قرار دیا جائے ۔ یہ تجاویز گذشتہ ہفتہ سوچھ بھارت مشن ( ایس بی ایم ) کو روانہ کرتے ہوئے تقریبا 1,066 رہائشی علاقوں 600 سلمس اور 155 مصروف ترین کمرشیل علاقوں جیسے ریلوے اسٹیشنس ، بس اسٹانڈس ، بڑے ہاسپٹلس ، مارکٹس ، مذہبی مقامات اور دیگر اہم عوامی مقامات کو او ڈی ایف اور کچرے سے پاک ہونے کے طور پر ڈیکلیر کرنے کے لیے ان سے درخواست کی گئی ہے ۔ وزارت شہری ترقی نے جی ایچ ایم سی کی جانب سے روانہ کی گئی تجاویز پر وضاحتیں طلب کی ہیں اور کارپوریشن کی جانب سے مطلوبہ انفارمیشن ایک یا دو دن میں روانہ کی جائیں گی ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ اس کے بعد وزارت شہری ترقی کی جانب سے ’ سوچھ سرٹیفیکشن ‘ کے عمل کو انجام دیا جائے گا ۔ ان کے مطابق وزارت شہری ترقی کی جانب سے تھرڈ پارٹی اسیسر کے طور پر منتخب کوالٹی کونسل آف انڈیا ( کیوسی آئی ) کی ٹیمس اس ماہ شہر کا دورہ کریں گی اور کارپوریشن کی جانب سے نشاندہی کی گئی مقامات پرسنیٹیشن اور صحت و صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیں گی ۔ جی ایچ ایم سی کے جنرل باڈی اجلاس میں اس سلسلہ میں قرار داد بھی منظور کی گئی اس کے علاوہ عوام سے اعتراضات اور فیڈ بیاک طلب کیا جارہا ہے اور ریاستی حکومت کو اس سے آگاہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کھلے مقام پر رفع حاجت کرتے ہوئے نہ پایا گیا تو شہر کو ایک او ڈی ایف سٹی قرار دیا جاسکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں جی ایچ ایم سی شہریوں میں بیداری پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایس بی ایم مشن کے مقاصد کو حاصل کیا جائے ۔ اسیسمنٹ کی بنیاد پر تھرڈ پارٹی کیجانب سے وزارت شہری ترقی کو شہروں کو او ڈی ایف سرٹیفیکٹ دینے کی سفارش کی جائیگی اور اس سفارش پر وزارت سرٹیفیکٹ جاری کریگی ۔۔