حیدرآباد۔/20فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد اور رنگاریڈی ضلع میں غیر مجاز قبضوں کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم کی نگرانی کیلئے 5آئی اے ایس عہدیداروں کو نامزد کیا ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کرتے ہوئے اس اسکیم کی نگرانی کیلئے راجیشور تیواری ( آئی اے ایس) سنیل شرما ( آئی اے ایس) ہر پریت سنگھ ( آئی اے ایس) آر وی چندرا ودن ( آئی اے ایس ) اور احمد ندیم ( آئی اے ایس ) کو نامزد کیا ہے۔ یہ عہدیدار حیدرآباد اور رنگاریڈی کلکٹرس کے علاوہ اسپیشل آفیسر و کمشنر جی ایچ ایم سی سے تال میل کے ذریعہ چیف سکریٹری کو اسکیم پر عمل آوری کے سلسلہ میں وقتاً فوقتاً رپورٹ پیش کریں گے۔