حیدرآباد 8اکتوبر(یواین آئی )ایندھن پر سرکاری اداروں کی سبسیڈی اوراکسائز ڈیوٹی کے تعلق سے الجھن کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔5اکتوبر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.5روپئے کی کمی ہوئی تھی جب حکومت نے 1.50روپئے کی اکسائز ڈیوٹی کم کی تھی اور سرکاری تیل کمپنی کو ایک روپیہ فی لیٹر سبسیڈی دینے کے لئے کہاگیا تھا لیکن اگلے ہی دن سے قیمتیں بڑھنے لگیں۔حکومت کے اقدامات کے باوجود پٹرو ل اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت آ ج فی لیٹر 86.96روپئے ،ڈیزل کی قیمت80.30روپئے فی لیٹر رہی ۔اے پی کے وجئے واڑہ میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 86.22روپئے اور ڈیزل کی قیمت 79.21 روپئے درج کی گئی۔قومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر (82.03(0.21پیسے کا اضافہ)اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 73.82روپئے (0.29پیسے اضافہ)رہی۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت87.50روپئے (0.21پیسے کا اضافہ)رہی جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر77.37روپئے (0.31پیسے اضافہ)رہی ۔