حیدرآباد 23جون (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے ایس آر نگر میں کل رات دیر گئے پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی ۔ یلا ریڈی گوڑہ جئے پرکاش نگر اور امبیڈکر بستی کے 500 مکانات کی تلاشی لی گئی اور 61مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اس مہم میں چار اے سی پی ‘ 14انسپکٹرس 29سب انسپکٹرس 300 کانسٹبلس نے حصہ لیا ۔ دستاویزات کے بغیر چلائی جانے والی 39ٹو وہیلرس کو ضبط کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی پی وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ اس علاقہ کے ہاسٹلس کی بھی تلاشی لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گنجان آبادی والے علاقے ہیں ۔ حراست میں لئے گئے 61مشتبہ افراد میں سے 22دوسری ریاستوں کرناٹک ، مہاراشٹرا ، اترپردیش کے علاوہ بعض نیپال سے تعلق رکھنے والے بھی ہیں۔