حیدرآباد میں ’’ ٹی ھب ‘‘ کے افتتاح کیلئے رتن ٹاٹا مدعو

حیدرآباد۔/5اگسٹ ، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میں ایک ٹکنالوجی مرکز ’’ ٹی ھب ‘‘ کا افتتاح کرنے کیلئے ممتاز صنعت کار رتن ٹاٹا کو مدعو کیا ہے۔ آئندہ ماہ اس ٹی ھب کا افتتاح ہوگا۔ تلنگانہ آئی ٹی اور پنچایت راج وزیر کے ٹی راما راؤ نے رتن ٹاٹا سے ملاقات کی اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے واقف کروایا۔ رتن ٹاٹا کو بتایا گیا کہ حیدرآباد میں سب سے بڑا ٹکنالوجی انکیوبیٹر قائم کیا جارہا ہے جسے ’ ٹی ھب ‘ قرار دیا جائے گا۔