حیدرآباد میں لا اینڈ آرڈر پر کنٹرول کے سی آر کا کارنامہ

گڈی ملکاپور میں ٹی آر ایس اور بی جے پی میں اصل مقابلہ ، بنگاری پرکاش کی انتخابی مہم
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : گڈی ملکاپور بلدی ڈیویژن میں اصل مقابلہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان نظر آرہا ہے ۔ ٹی آر ایس کے امیدوار بنگاری پرکاش نے انہیں کامیاب بنانے پر گڈی ملکاپور ڈیویژن کو مثالی ڈیویژن میں تبدیل کرنے اور حکومت کے تمام فلاحی اسکیمات سے عوام کو استفادہ اٹھانے میں مکمل رہنمائی کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ آج ڈیویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ ان کے ساتھ ٹی آر ایس کے اسٹیٹ سکریٹری و انچارج گڈی ملکاپور ڈیویژن مسٹر امتیاز کے علاوہ پارٹی کے دوسرے قائدین موجود تھے ۔ بنگاری پرکاش نے کہا کہ ان کا اصل مقابلہ بی جے پی سے ہے اور ٹی آر ایس ایک سیکولر جماعت ہے ۔ جو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی و بہبود کے لیے بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کررہی ہے ۔ تلنگانہ میں اقلیتی بجٹ 1105 کروڑ روپئے رکھا گیا ہے ۔ شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ غریب مسلم لڑکیوں کی شادی میں فی کس 51 ہزار روپئے ادا کئے جارہے ہیں ۔ ڈبل بیڈروم فلیٹس فراہم کئے جارہے ہیں ۔ شہر کے عوام کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے اسکائی وے اور فلائی اوورس تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے باوجود 5 روپئے میں پیٹ بھر کھانا کھلایا جارہا ہے ۔ حیدرآباد کے لا اینڈ آرڈر کو پوری طرح کنٹرول میں رکھا گیا ہے ۔ 14 سال تک جدوجہد کرنے کے بعد سربراہ ٹی آر ایس نے علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کیا ہے ۔ بحیثیت چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ کی ترقی و بہبود کے لیے دن رات کام کررہے ۔ جی ایچ ایم سی کی ترقی کے لیے ٹی آر ایس کا کامیاب ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ تلگو دیشم ، بی جے پی ، کانگریس و دوسری جماعتوں کا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے ۔ صرف ٹی آر ایس ہی شہر کو ترقی دے سکتی ہے ۔ بنگاری پرکاش نے کہا کہ اگر انہیں کامیاب بنایا گیا تو وہ گڈی ملکاپور ڈیویژن میں پینے کے پانی ، سیوریج ، برقی کے مسائل حل کرانے کے لیے کام کریں گے ۔ نئی سڑکوں کی تعمیرات کے علاوہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ انہیں دستیاب رہیں گے ۔ رائے دہی کے دن ووٹرس کی جانب سے تھوڑی سے بھی چوک ہوتی ہے تو اس کا راست فائدہ فرقہ پرست بی جے پی ہوگا ۔ اس لیے وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں ان کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے ان کے پچھلے تجربہ سے بھر پور فائدہ اٹھائے اور ٹی آرایس حکومت کو شہر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کرنے کے آزادانہ فیصلے کرنے کے لیے جی ایچ ایم سی میں ٹی آر ایس کو مکمل اکثریت فراہم کریں ۔ ٹی آر ایس حکومت جی ایچ ایم سی کو ترقی دینے کا خصوصی منصوبہ رکھتی ہے ۔۔