حیدرآباد یکم فبروری (پی ٹی آئی)محکمہ صحت کے ایک عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری دواخانہ میں سوائن فلو سے مزید دو افراد فوت ہوگئے ہیں ۔ دو افراد کی موت کے علاوہ 37 مشتبہ کیسوں کے بشمول 68 افراد کا علاج کیا گیا ہے ۔ گاندھی ہاسپٹل میں سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر نرسمہلو گاندھی ہاسپٹل میں سوائن فلو کوآرڈینیٹر ہے ۔ 20 دن کا ایک شیر خوار اور اس کا ماں کو سوائن فلو کے کامیاب علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے ۔