5000 درخواست گذاروں کو پنشن کارڈ کی تقسیم ، ڈیجٹیلائزیشن کا کام مکمل
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے سوشیل سیکوریٹی پنشنس کے لیے تصدیق کے عمل کو مختصر کرتے ہوئے 8 نومبر کو علامتی تقسیم کو شروع کیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پنشن درخواستوں کے ڈیٹا کو ڈیجٹیلائزیشن کرنے کا عمل فی الوقت جاری ہے ۔ ڈیٹا کی تصدیق کے بعد ڈسبرسلس ہوں گے ۔ جملہ 80,000 لوگ ، جن کا ایس کے ایس ڈیٹا ضلع نظم و نسق کے پاس دستیاب ہے ۔ حکومت کے پنشن کے لیے اہل پائے گئے ۔ 8 نومبر کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے پنشن ڈسبرسل اسکیم کے آغاز کے دوران حیدرآباد ضلع نظم و نسق کی جانب سے تقریبا 5000 درخواست گذاروں کو پنشن کارڈس تقسیم کئے گئے ۔ نیز مزید طور پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو 50 ہزار پنشن درخواستوں کے ڈیجٹیلائز ایس کے ایس گھریلو سروے ڈیٹا کو پیر کو قابل رسائی بنایا گیا جن کا ڈیٹا پنشن درخواستوں کی تصدیق کے لیے دستیاب نہیں تھا ۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے دس دن پہلے سروے کا کام کیا تھا ۔ ایک عہدیدار نے ان کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی خواہش کے ساتھ کہا کہ پنشن درخواستوں کے ڈیٹا کو داخل کیا جارہا ہے ۔ ہم نے ایس کے ایس ڈیٹا کی انٹری بھی شروع کی ہے جس کے لیے ہمیں پیر کو ہدایت دی گئی ہے ۔ دیگر اضلاع کے نظم و نسق کی جانب سے بھی جلد ہی اسی پروسیس کو شروع کیا جائے گا ۔ باقی پنشنس کی تقسیم ڈیٹا انٹری کے مکمل ہونے کے بعد شروع ہوگی ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے معمر افراد اور بیواوں کے لیے 1000 روپئے اور معذورین کے لیے 1500 روپئے پنشن کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ حکومت فی الوقت ایک ہفتہ کے اپلیکیشن کیمپ کے دوران رجسٹرڈ درخواست گذاروں ہی کو پنشن دے رہی ہے ۔۔