حیدرآباد: کانگریس لیڈر او رفلم پروڈیوسر ٹی سبا ریڈی نے اداکارہ سری دیوی کی موت ایک تعزیتی اجلاس بنجارہ ہلز میں منعقد کیا۔ان کی موت سے سارا ملک سکتہ میں آگیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سری دیوی کے اچانک گذر جانے سے سارا ملک سکتہ میں آگیا ہے۔
اس تعزیتی اجلاس میں فلمی دنیا کی مشہورشخصییات موجود تھیں۔جن میں کرشنابابو، جیا سدھا، جیا پردا، الو اروند کے نام قابل ذکر ہیں۔
واضح رہے کہ سری دیوی کا انتقال ۲۴ فروری کودبئی میں ہوا ۔جہاں انہوں نے اپنے رشتہ دار کی شادی میں گئیں ہوئیں تھیں۔فورنسک رپورٹ کے مطابق ۵۴ سالہ اداکارہ کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے جسم سے نشہ آور اجزاء پائے گئے۔