حیدرآباد میں آج شدت کی گرمی کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں گرمی کی شدت برقرار ہے ۔ جب کہ جمعہ کے مقابل آج گرمی کی شدت میں قدرے کمی محسوس کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو شہر میں درج حرارت کے 42 ڈگری تک پہنچ جانے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مطلع کیا ہے کہ مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ درجہ حرارت 27 تا 40 ۔ 42 ڈگری کے آس پاس رہے گا ۔ ریاست میں آنے والے دنوں شدید گرمی کی پیش قیاسی بھی کی گئی ہے ۔۔