حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مسٹر بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر مملکت برائے محنت ، آزادانہ چارج نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ حیدرآباد میٹرو ریل کا عمل تیز کریں اس طرح یہ عوام اور ماحولیات کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے ایک دن قبل ٹریکس ، ڈپو اور اسٹیشنس کا ناگول میں معائنہ کیا اور کہا کہ یہ ملک میں پہلا خانگی عوامی شراکت داری کا نمونہ ہے ۔ انہوں نے کہا وہ جس وقت این ڈی اے حکومت میں وزیر شہری ترقیات تھے ۔ میٹرو اور ایم ایم ٹی ایس فیس 2 اور دونوں پراجکٹس کا عام آدمی کی خاطر آغاز کیا ۔ میٹرو ریل کو عالمی معیار کا پروجیکٹ بتاتے ہوئے انہوں نے ایل اینڈ ٹی اور حیدرآباد میٹرو ریل کی ان کاموں کے لیے ستائش کی ۔ انہوں نے حکومت کو توجہ دلائی کہ جتنا جلد ہوسکے کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائے اور حصول اراضی کے معاوضہ کی رکاوٹوں کو دور کرے ۔ مسٹر دتاتریہ کے ہمراہ بی جے پی ایم ایل اے مسٹراین وی وی ایس پربھاکر ، ایم پی ڈاکٹر ملا ریڈی ، حیدرآباد میٹرو ریل ، ایم ڈی این وی ایس ریڈی اور حیدرآباد میٹرو ریل اور ایل اینڈ ٹی کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔۔