حیدرآباد میٹرو ریل کاموں کیلئے دو ماہ کیلئے ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد 11 ڈسمبر (آئی این این) سٹی پولیس کمشنر ایم مہندر ریڈی نے حیدرآباد میٹرو ریل سے متعلق کاموں کی انجام دہی کیلئے بعض سڑکوں پر ٹریفک پر تحدیدات عائد کئے ہیں ۔ ٹریفک کے بہاو کو آسان بنانے اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے انہوں نے میٹرو ریل چادر گھاٹ چوراستہ تا ملک پیٹ ریلوے اورربرج کے قریب رکاوٹیںکھڑی کرنے کی میٹرو ریل عہدیداروں کو اجازت دی ہے ۔ یہاں دو ماہ تک ٹریفک تحدیدات عائد ہوں گی ۔ موٹر سیکلوں، کاروں وغیرہ کی ٹریفک کو کالی قبر سے ملک پیٹ جانے والی ٹریفک کو چادر گھاٹ ایکس روڈس پر بائیں مڑ کر چادر گھاٹ پل سے گذرنا ہوگا جہاں سے وہ دائیں جانب مڑ کر چادر گھاٹ کے کاز وے سے ہوکر ملک پیٹ جانا ہوگا ۔ تمام آر ٹی سی بسوں کو جو ایم جی پی ایس سے آئیں گے وہ بھی چادر گھاٹ چوراستہ سے چادر گھاٹ پل سے گذر کر چادر گھاٹ کاز وے سے ملک پیٹ جانا ہوگا اسی طرح کوٹھی سے آنے و الی ٹریفک کو بھی ملک پیٹ جانے کیلئے اسی چادر گھاٹ کاز وے کا استعمال کرنا ہوگا ۔