حیدرآباد 5 نومبر ( پی ٹی آئی ) امیر پیٹ سے ہائی ٹیک سٹی کے درمیان 10 کیلومیٹر کی طویل راہداری پر میٹرو ریل کا جاریہ سال ڈسمبر کے ختم تک آغاز ہوجائیگا ۔ حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے میڈیا کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کٹہ میٹرو کے کام اچھی رفتار سے اور شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ جاریہ سال ڈسمبر کے ختم سے پہلے ہم امیت پیٹ سے ہائی ٹیک سٹی کی لائین کا آغاز کردینگے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال نومبر میں میاں پور سے ناگول کے درمیان 30 کیلومیٹر کا احاطہ کرنے والی میٹرو ریل کا افتتاح انجام دیا تھا ۔ اس کے بعد جاریہ سال ستمبر میں دوسرے مرحلہ میں امیر پیٹ سے ایل بی نگر کے درمیان 16 کیلو میٹر فاصلہ کیلئے بھی میٹر و ٹرین کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس طرح جملہ 72 کیلومیٹر کا احاطہ کرنے والی حیدرآباد میٹرو ریل میں 46 کیلومیٹر کا احاطہ کیا جا رہا ہے اور اب اس میں مزید 10 کیلومیٹر کا اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی میٹرو ریل ہے جبکہ دہلی سب سے آگے ہے ۔