اے ٹی آر پر تفصیلی پریزنٹیشن کی تیاری ، تمام سینئیر عہدیداروں اور انجینئرس کی شرکت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( پریس ریلیز ) : پبلک ریلیشنس آفیسر ، حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ کے بموجب چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے 10 مارچ ( منگل ) کو اسپیشل ٹاسک فورس ( ایس ٹی ایف ) کا اجلاس منعقد کیا اور حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی پروگریس پر نظر ثانی کی ۔ ایم ڈی ایچ ایم آر مسٹر این وی ایس ریڈی آکشن ٹیکن رپورٹ پر 3 مارچ کو منعقدہ ایس ٹی ایف اجلاس کے فیصلہ پر تفصیلی پریزنٹیشن تیار کیا ۔ مسٹر این وی ایس ریڈی نے مطلع کیا کہ 27 عمارتوں کے انہدام کے بعد میٹرو ریل پراجکٹ کے لیے عمارتوں کے انہدام کی تعداد اب 254 ( 193 خانگی اور 61 جی وی ایم ) ہوگی ۔ اور یہ عمل تیزی سے جاری ہے ۔ زیادہ سے زیادہ عمارتوں کے مالکین نئے حصول اراضی قانون کی تعمیل میں حکام کا تعاون کررہے ہیں ۔ پرنسپل سکریٹری ، ریونیو مسٹر بی آر مینا ، کمشنر و اسپیشل آفیسر ، جی ایچ ایم سی مسٹر سومیش کمار ، سکریٹری ، ہوم مسٹر بی وینکٹیشم ، ڈی جی فائر سرویس مسٹر راجیو رتن ، سکریٹری ، بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن مسز شلیجہ راما ائیر ، مینجنگ ڈائرکٹر ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی مسٹر ایم جگدیشور ، ایڈیشنل کمشنر پولیس ( ٹریفک ) مسٹر جتیندر ، کلکٹر حیدرآباد مسز کے نرملا ، کلکٹر آر آر ڈسٹرکٹ مسٹر رگھونندن راؤ ، سی ایم ڈی ، ٹی ایس ٹرانسکو مسٹر رگھوما ریڈی ، سی ای او اینڈ ایم ڈی ، ایل اینڈ ٹی ایم ایچ آر ایل مسٹر وی بی گڈگل اور دیگر سینئیر عہدیدار اور حکومت تلنگانہ کے تمام یوٹیلیٹی تنظیموں کے انجینئرس ، ایچ ایم آر اور ایل اینڈ ٹی ایم آر ایچ ایل نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔۔