حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد دہشت گردوں کا محفوظ ٹھکانہ بن گیا ہے اور ان دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے وہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ کشن ریڈی نے مملکتی وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کے فوری بعد یہ بیان دیا ہے ۔ کشن ریڈی کو آندھرا کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے کیوں کہ آندھرا سے مرکزی کابینہ میں کوئی شامل نہیں ہے ۔ کشن ریڈی نے ایک بار پھر سکندرآباد کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور بی جے پی ہائی کمان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔۔