حیدرآباد۔ 30 ڈسمبر (این ایس ایس) حیدرآباد میٹرو ریل متعدد رکاوٹوں کے باوجود بالآخر کامیاب ہوگئی، اس طرح عوامی و خانگی شراکت داری کے تحت میٹرو ریل پراجیکٹ کی تعمیر ناممکن ہونے سے متعلق ماہرین کی پیش قیاسیوں کو عملی طور پر ثابت کردیا۔ ایچ ایم آر ایل نے اپنی خدمات کے آغاز کے بعد انتہائی قلیل مدتی تاحال 70 باوقار عالمی و قومی اعزازات بھی حاصل کرچکی ہے۔ 2018ء کے دوران ایچ ایم آر ایل کامیابیوں کی سمت گامزن رہتے ہوئے مطلوبہ نتائج برآمد کی ہے۔ بالخصوص لکڑی کا پل روڈ اوور برج کی تعمیر کے ضمن میں اس نے مقامی و ٹریفک چیلنجوں کا کامیابی کے ساتھ سامنا کیا۔ حیدرآباد میٹرو روز اول سے کئی ریکارڈس قائم کی ہے اور 25 سے زائد ملکوں کے نمائندوں نے عجوبہ سمجھنے والے اس پراجیکٹ کا معائنہ اور مشاہدہ کیا۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے اپنی شریک حیات کے ساتھ بیگم پیٹ تا میاں پور عام مسافرین کی حیثیت سے میٹرو ریل میں سفر کیا۔ حیدرآباد میٹرو کو عوام سے غیرمعمولی مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے۔