حیدرآباداور وجئے واڑہ کے مابین ٹرین سرویس متاثر

حیدرآباد۔ 25 ستمبر (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے ریل پٹریوں کو ہوئے نقصان کے سبب حیدرآباد اور وجئے واڑہ کے مابین ٹرین سرویس مسلسل متاثر ہوئی ہے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ستیناپلی اور پڈو گورالا گنٹور ڈیویژن کے مابین پٹریوں میں رخنے پڑنے کی وجہ سے 17 ٹرینیں منسوخ کیں اور 24 دوسری ٹرینوں کا رخ تبدیل کیا ہے۔