حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مسز بی سیلاجہ ، جوائنٹ مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ وکالنگولا کارپوریشن نے آج کہا کہ ان کے محکمہ کی جانب سے ہر معذور شخص کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا جائے گا ۔ ہیلن کیلر ریجنل اسوسی ایشن فار ڈسیبلڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام آج یہاں منعقدہ بین الاقوامی یوم معذورین سے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے مسز سیلاجہ نے کہا کہ اگرچیکہ معذورین کے لیے تین فیصد تحفظات ہیں تاہم حکومت ہر معذور شخص کو جاب فراہم کرنے سنجیدہ ہے ۔ نہوں نے کہا کہ کئی ایک فلاحی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ لیکن معذورین کو اصل دھارے میں لینے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے انہیں روزگار فراہم کرتے ہوئے مدد کرنا اس کا حل ہے ۔ قبل ازیں مسٹر کے ناگیشور راؤ ، صدر وکالنگولا ہکولا ویدیکا نے ان کے خطاب میں حکومت پر زور دیا کہ معذورین کو کسی ضمانت کے بغیر نیشنل ہینڈی کیاپ فینانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ قرض کی سہولت فراہم کی جائے اور بیاک لاگ جائیدادوں کو پر کیا جائے ۔ مسٹر ہنمنت ریڈی نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ مختلف محکمہ جات میں مارچ سے قبل چند جابس فراہم کئے جائیں ۔ مسز سیلاجہ نے معذور بچوں میں اپلائنسیس اینڈ ایڈس جیسے واکنگ اسٹکس وغیرہ تقسیم کئے اور ممبرس کو تہنیت پیش کی ۔۔