حکومت کے خلاف پورے کولمبیا میں ہزاروں افراد کا احتجاج

بوگوٹا ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کولمبیا کے ہزاروں شہریوں نے ملک گیر سطح پر 20سے زیادہ شہروں میں صدر جوان مینول سینٹوس اور ان کی حکومت کی امن کارروائی کے خلاف احتجاج کیا ۔ حکومت نے پارک نیم فوجی جنگجوؤں سے امن معاہدہ کیا ہے ۔ صرف چند دن قبل بوگوٹا نے ملک کے دوسرے سب سے بڑے چھاپہ مار جنگجو گروپ نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز کیا تھا تاکہ ملک میں گذشتہ 50سال سے جاری خانہ جنگی اور خونریزی کا خاتمہ ہوسکے ۔ ہزاروں افراد زبردست بارش کے باوجود جو چند شہروں میں ہورہی تھی سڑکوں پر نکل آئے ۔ احتجاجی مظاہرین زرد ‘ نیلا اور سرخ کولمبیا کا پرچم لہرا رہے تھے ۔ احتجاجی مظاہروں کا ڈیموکریٹک سنٹر پارٹی نے اہتمام کیا تھا ۔ سابق صدر الوارویورد نے یہ پارٹی قائم کی ہے ۔یہ پارٹی مارکسسٹ فار ک کے ساتھ کسی بھی بات چیت کی مخالف ہے ۔3سال طویل بات چیت کے نتیجہ میں امن معاہدہ طئے پایا تھا۔