حکومت کے تمام محکمہ جات اور وزارتوں کی خدمات ای بزنس سے مربوط

نئی دہلی 18ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے کئی اقدامات کرتے ہوئے ایسے تمام محکمہ جات اور وزارتوں کی خدمات کو ای بزنس پورٹل سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کام کاج میں آسانی ہوسکے۔ اِس ماہ کے اختتام تک ‘eBiz’ کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ وزیر کامرس اور صنعت نرملا سیتارامن نے اِن کی حکومت ہندوستان میں ساری بزنس سرگرمیوں کو آسان بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ تاکہ لائسنسوں کی اجرائی اور دیگر پراجکٹس کی منظوری کے لئے پیچیدگیاں دور کرتے ہوئے اِس میں شفافیت پیدا کرکے آسانی پیدا کی جائے۔ حکومت مزید تمام مرکزی حکومت کے محکمہ جات اور وزارت کی خدمات کو ای بزنس سے مربوط کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔