حکومت کی اجازت پر 40-35 روپئے میں پٹرول و ڈیزل کی فروخت ممکن: رام دیو

نئی دہلی۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوگا گرو بابا رام دیو نے اتوار کو کہا کہ وہ پٹرول و ڈیزل 35 تا 40 روپئے فی لیٹر فروخت کرسکتے ہیں اگر انہیں مرکزی حکومت نریندر مودی اس پر ان کا کنٹرول دیں۔ این ڈی ٹی وی کے یوتھ کانکلیو سے بات چیت کرتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ ’’اگر مرکزی حکومت جھے اجازت دے ا ور ٹیکس میں رعایت دے، تو میں ہندوستان بھر میں 35 تا 40 روپئے میں پٹرول و ڈیزل دے سکتا ہوں۔ تاہم اس کے لیے پٹرول و ڈیزل کو ’’جی ایس ٹی‘‘ کے تحت لانا ہوگا اور اس پر جی ایس ٹی 28 فیصد عائد نہ کرنا ہوگا۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ 2 تا 3 ماہ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشروبا اضافہ سے عام آدمی کا شکار کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں رام دیو نے کہا کہ ’’اشیائے مایحتاج کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کا خمیازہ مودی حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔ یہی صحیح موقع ہے کہ وہ فوری اقدامات کریں وگرنہ پچھتاوے سے کچھ نہ ہوگا۔ یاد رہے کہ 2014 ء کے انتخابات میں ’’رام دیو‘‘ نے تمام قائدین کے ساتھ مل جل کر مرکز کی منموہن سنگھ حکومت پر زبردست حملے کیے تھے اور عوام سے کھوکھلے دعوت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مودی جی کی حکومت بنتی ہے تو پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں 35 تا 40 روپئے تک ہوجائیں گی۔ لیکن ابھی، تادم تحریر، پٹرول و ڈیزل کے نرخوں میں باوجود خام تیل کے نرخوں میں نمایاں کمی کے، اپنے وقت کی سب سے زیادہ قیمت 90 روپئے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔