حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے یدی یورپا پر کمارا سوامی کا الزام

بنگلورو ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی اور ریاستی صدر بی جے پی بی ایس یدی یورپا کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوگئی جبکہ کمارا سوامی نے الزام عائد کیا کہ ان کی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی مرکزی محکموں کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے جن میں محکمہ انکم ٹیکس بھی شامل ہے۔ کمارا سوامی جے ڈی ایس ۔ کانگریس مختلف حکومت کے سربراہ ہیں۔ وہ ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے یدی یورپا پر یہ الزام عائد کرچکے ہیں اور اپنے بیان پر اٹل ہیں جبکہ یدی یورپا کے بیٹوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ انکم ٹیکس کے اعلید عہدیداروں سے ملاقات کرچکے ہیں اور یدی یورپا نے کمارا سوامی پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی کارستانی کی ذمہ داری قبول کرنا چاہئے اور اپنے الزام کا ثبوت پیش کرنا چاہئے۔ یدی یورپا نے کمارا سوامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ارکان خاندان عدالتوں میں زیردوران ان کے خلاف چند مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ محکمہ انکم ٹیکس نے بیان دیا کہ پرنسپل چیف کمشنر انکم ٹیکس اور ڈائرکٹر جنرل کرناٹک ۔ گوا علاقہ اور یدی یورپا کے بیٹے ملاقات کرچکے ہیں۔ کسی کا نام لئے بغیر محکمہ نے کہا کہ ہم اس ملاقات کو ریکارڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔