حکومت کو آرڈیننس جاری کرنے کی آرزو نہیں ہے : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد ۔ یکم فبروری( پی ٹی آئی) مرکزی وزیر شہری ترقی وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ حکومت کو آرڈیننس جاری کرنے کی آرزو نہیں ہے ۔ حالیہ دنوں میں کئی آرڈیننس کی اجرائی پر ہونے والی تنقیدوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آرڈیننس کو صرف ناگزیر حالات میں جاری کر رہی ہے ۔ اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو پرامن طریقہ سے چلنے کی اجازت دے ۔ وزیر پارلیمانی امور نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی غیر ضروری آرڈیننس جاری نہیں کرتا ۔ ہم بھی ان کی اجرائی نہیں چاہتے لیکن پرتشدد اقلیتی گروپ اکثریتی طبقے اپنے احتجاج سے خاموش نہیں کرسکتا ۔ ملک کی ترقی کی رفتار کو روکنے کوشش کرنا افسوسناک ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کا یہ حق ہے کہ وہ حکومت کے کاموں پر اعتراض کریں لیکن انہیں جمہوری طرز کو بحال کرنا ہوگا ۔