حکومت کرناٹک کو 9.19 ٹی ایم سی پانی ٹاملناڈو کو جاری کرنے کی ہدایت

نئی دہلی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کاویری آبی انتظامیہ اتھارٹی (سی ڈبلیو ایم اے) نے آج حکومت کرناٹک سے خواہش کی کہ 9.19 ہزار ملین کیوبک پانی (ٹی ایم سی) پانی قحط سالی سے متاثرہ ریاست کو جون کیلئے سربراہ کرے۔ پانی جاری کرنے کا یہ فیصلہ سی ڈبلیو ایم اے نے کیا۔ قحط سے متاثرہ ریاستوں تملناڈو، کرناٹک اور پڈوچیری کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔کاویری آبی انتظامیہ اتھاریٹی (سی ڈبلیو ایم اے) نے 9.19 ٹی ایم سی پانی کرناٹک کی جانب سے بلیگنڈلو کیلئے جاریہ سال جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایس مسعود حسین صدرنشین پی ڈبلیو ایم اے نے اس کا انکشاف کیا۔