امپھال ۔ 26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے آج کہا کہ حکومت منی پور کے پاس وزیراعظم نریندر مودی کے عائد کردہ الزامات کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ امپھال میں ایک انتخابی جلسہ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائدکیا تھا کہ حکومت منی پور ان افراد کے ساتھ پوشیدہ طور پر گٹھ جوڑ کرچکی ہے جو ریاست کا معاشی بائیکاٹ غیرمعلنہ مدت کیلئے کررہے ہیں ‘حالانکہ گذشتہ 15سال سے اس قسم کے بائیکاٹ کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ۔