بنکاک 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ممتاز حکومت حامی قائد کو آج شمالی مشرقی تھائی لینڈ میں گولی مار کر زخمی کردیا گیا اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔ دریں اثناء حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے میں مزید شدت پیدا ہوگئی۔ پورے ملک میں کشیدگی پھیل جانے کی بناء پر حکومت کی جانب سے دارالحکومت بنکاک میں ہنگامی حالات نافذ کردیئے گئے۔ ’’سرخ قمیص‘‘ تحریک کے قائد کون چائی پرائی پانا جنھوں نے 2010 ء کے پرہجوم جلوسوں میں نمایاں کردار ادا کیا تھا، گولی مار کر اُن کے کندھے اور گھٹنے کو نامعلوم حملہ آوروں نے زخمی کردیا۔ یہ واقعہ قصبہ اودون تھانی میں پیش آیا جو زیراعظم ینگ لک شناواترا کا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ پولیس کے بموجب اِس حملہ کے پس پردہ سیاسی مقصد ہوسکتا ہے۔ یہ حملہ حکومت مخالف احتجاجیوں کی بنکاک کی ناکہ بندی کے دوران پیش آیا جس میں آج صبح نافذ کردہ ہنگامی حالات کے احکام کو نظرانداز کردیا گیا تھا۔