حکومت ایندھن پر ٹیکس کٹوتی کے بارے میں خاموش!

نئی دہلی ، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ٹیکس آمدنی میں اچھال اور نج کاری کے نشانے کو عبور کرنے کی توقعات کے بل بوتے پر مالی خسارہ کو جی ڈی پی کے 3.3 فیصد تک رکھنے کے تعلق سے پُرعزم ہے، وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ہفتہ کو یہ بات کہی لیکن پٹرول اور ڈیزل کے بارے میں ٹیکس میں کٹوتی کے بارے میں بدستور کوئی حامی نہیں بھری۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو قابو میں رکھنے اور روپیہ کی گراوٹ کو روکنے کیلئے اقدامات کا اعلان کرنے کے ایک روز بعد وزیراعظم نریندر مودی نے آج معیشت کا اپنا دو روزہ جائزہ جاری رکھا جیسا کہ انھوں نے وزارت فینانس کے مختلف شعبوں کے پرفارمنس کے تجزیے میں ٹیکس وصولیات اور میکرو اکنامک سے متعلق اشاروں پر عہدیداروں کے ساتھ غوروخوض کیا۔