آج طلبہ کیساتھ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کانگریس قائد جگا ریڈی کا پروگرام
حیدرآباد۔ 26 مارچ (این ایس ایس) کانگریس قائد اور سابق وزیر جئے پرکاش ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت اگریکلچر یونیورسٹی کے گریجویٹس کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ اگریکلچر یونیورسٹی کے گریجویٹس جابس کیلئے اعلامیہ کی اجرائی میں مدد کیلئے وزراء کے پاس بھی پہنچے لیکن کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ جگاریڈی نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر وزراء ہریش راؤ اور پوچارم سرینواس ریڈی نے یہ یہ کہتے ہوئے خود کو بری الذمہ کرلیا کہ وہ اس مسئلہ کو چیف منسٹر کے علم میں لائیں گے۔ سابق وزیر نے کہا کہ حکومت اگریکلچر یونیورسٹی کے 700 طلبہ کی مدد نہ کرتے ہوئے ان کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیر کو طلبہ کے ساتھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔