حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی پابند

سدی پیٹ میں انتخابی جلسہ : ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا خطاب
حیدرآباد 3 اپریل ( آئی این این ) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے آج کہا کہ ریاست کی ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ میں اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے سدی پیٹ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ میونسپل انتخابات میں ٹی آر ایس امیدواروں کو منتخب کریں ۔ جناب محمود علی نے کہا کہ سدی پیٹ کے عوام نے تلنگانہ کے قیام کیلئے چلائی گئی جدوجہد میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ٹی آر ایس کی کامیابی لازمی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے وعدہ کیا کہ حکومت کی جانب سے سدی پیٹ میں بھی ایک حج ہاوز تعمیر کیا جائیگا ۔ سدی پیٹ میں ان دونوں میونسپل انتخابات کیلئے مہم زوروں سے جاری ہے ۔ اس جلسہ سے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ‘ رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی ‘ رکن قانون ساز کونسل محمد سلیم اور دوسرے قائدین نے بھی خطاب کیا ۔