حماس کے 3 اعلی کمانڈرس ہلاک

غزہ/ یروشلم 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام )حماس قیادت کا قتل عام کرنے کی غرض سے کی گئی اسرئیلی بمباری میں حماس کے 3 سینئر کمانڈرس جاں بحق ہوگئے ہیں۔اسرائیل کے فضائی حملوں میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا ۔ غزہ میں ایک مکان پر آج شدید بمباری کی گئی جس میں دیگر 24 فلسطینی جاں بحق ہوئے ۔ گذشتہ 45 روز سے جاری خونریز لڑائی میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی ہے ۔ حماس کے اعلی ترین 3 کمانڈرس محمد ابو شاملا ،محمد برہوم ،رعدالعطر کو جنگ کے محاذ پر کئی صوبوں کے حامل کمانڈرس سمجھا جاتا تھا ۔ انہیں ہتھیاروں کی سربراہی ،سرنگوں کی تعمیر کا ملکہ حاصل تھا اس کے علاوہ انہوں نے 2006 میں اسرائیل کے سپاہی گلیتھ شلت کو بھی یرغمال بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ یہ تینوں غزہ کے جنوبی ٹاون رفاہ کے قریب حملے میں شہید ہوگئے ۔اسرائیل اور حماس کے درمیان 6 ہفتوں سے جاری لڑائی کے دوران ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عطار غزہ کے جنوب میں حماس کے سب سے سینئر ترین کمانڈر تھے اور انہیں 2011 میں قیدیوں کے تبادلے کے دوران اسرائیلی سپاہی گلیتھ شلت کو ایک کار سے نکال کر مصر کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ شاملا غزہ میں رفاہ کے کمانڈر تھے اور انہوں نے ہی اسرائیلی سپاہی کو حراست میں لینے کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ برہوم حماس کے ترجمان فوزی برہوم کے قریبی رشتہ دار تھے۔ حماس کے ملٹری ونگ کے سربراہ محمد دیف ان کی اہلیہ اور شیر خوار بچے کے قتل کی کوشش کے دوسرے دن یہ حملہ کیا گیا ہے ۔

اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر 3 فلسطینیوں کا قتل
غزہ سٹی 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام)حماس کی مسلح ونگ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کا ساتھ دینے اور اس کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 3 فلسطینیوں کوگولی ماردی اور دیگر 7 کو گرفتار کیا ہے ۔ حماس کے ویب سائیٹ میں سکیوریٹی عہدیدار کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ شبہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا اور دیگر 3 کو گولی مار دی گئی