نلگنڈہ ۔ 28 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : نلگنڈہ کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے اس بات کی پیش قیاسی کی کہ حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ کے لیے ضمنی چناؤ منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضمنی چناؤ کا خیر مقدم کررہے ہیں ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کومٹ ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نلگنڈہ میونسپلٹی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ہر وارڈ میں گروپ I آفیسرس مقرر کئے ہیں ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر موجودہ ایم پی ، جی سکھیندر ریڈی پھر مقابلہ کریں تو وہ چناؤ میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے خواہ امیدوار کوئی ہو ۔۔