حلقہ اسمبلی نامپلی کے رائے دہندوں کو سازش کا شکارنہ ہونے کا مشورہ

نام نہاد قائدین کی گمراہ کن تشہیر، تلگودیشم امیدوار محمد فیروز خاں کا دورہ، عوام سے ملاقات
حیدرآباد 23 اپریل (پریس نوٹ) جناب محمد فیروز خاں حلقہ اسمبلی نامپلی کے تلگودیشم امیدوار نے 22 اپریل کو شام 5 بجے حلقہ نامپلی کا بڑا بازار، سید نگر نمبر 1 ،سید نگر نمبر 2 ، فرسٹ لانسر ہاشم علی کمپاؤنڈ و دیگر علاقوں میں پیدل دورہ کرتے ہوئے گھر گھر جاکر بزرگوں، خواتین و نوجوانوں سے ملاقات کی اور پرزور اپیل کی کہ وہ ان کے حق میں ووٹ دیں کیونکہ وہ پچھلے 25 سال سے ایک سماجی ریکارڈ رکھتے ہیں۔

حلقہ اسمبلی نامپلی کا بچہ بچہ ان سے واقف اور فلاحی کاموں سے مطمئن بھی ہے۔ پچھلے الیکشن میں ناکامی کے باوجود میں آپ کے درمیان رہا ہوں۔ ووٹ مانگنے کا حق میرے سوا کسی اور کو کیسے ہوسکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیمات کو آپ سے واقف کروایا اور نہ ہی بنیادی سہولتیں فراہم کی بلکہ خوبصورت نامپلی کو بدصورتی میں تبدیل کردیا ہے ایسے میں آپ کی ذمہ داری ہے کہ حق اور برے میں فرق محسوس کریں۔ بصورت دیگر پانچ سال تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنا پڑے گا۔ ووٹ کی طاقت کو سمجھیں۔ جب انسان کے پاس کام بنانے کے لئے کچھ نہیں رہتا تو وہ شخصیت کے خلاف بُرا بھلا کہنا شروع کردیتا ہے یہی حال مقامی جماعت کے قائدین کا ہے۔ آج انسان جاگ گیا ہے۔ سماجی و سیاسی شعور آگیا ہے کیونکہ تعلیم یافتہ ہوچکے ہیں۔

اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔فیروز خان نے عوام سے کہاکہ کسی بھی سازش سے گمراہ نہ ہوں، کسی بھی بات کی پرواہ نہ کریں۔ کیونکہ چند نام نہاد مسلم تنظیمیں بھی گمراہ کن تشہیر کریں گی ایسے لوگوں سے سوال کریں کہ وہ عوامی نمائندے ہیں یا ہمارے مسائل کو حل کروانے کے قابل اور آج تک مسلمانوں کی ترقی کے لئے کیا کیا ہے۔ آج نوجوانوں کو آگے آنا چاہئے۔ ملت کی بھی باگ دوڑ اپنے ہاتھ میں لینا چاہئے۔ فرسودہ باتیں گمراہ کن تشہیر کرنے کے بجائے فعال اور حرکیاتی شخصیت کی تائید کی جاتی تو بہتر ہوتا۔ یہ سننے کے بعد عوام نے ایک جٹ ہوکر کہاکہ فیروز خاں آپ عوام سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں آپ کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں۔ لوگوں نے فیروز خاں کے ہاتھوں سے کبوتر بھی اُڑائے اور وعدہ کیاکہ ہم ضرور آپ کو ووٹ دیں گے۔