حلب میں بیارل بم حملے، 31 ہلاک

بیروت ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے آج شمالی شہر حلب میں اپوزیشن زیرقبضہ اضلاع پر بیارل بم گرائے جس کے نتیجہ میں کم از کم 31 افراد بشمول کئے بچے ہلاک ہوگئے ہیں، ایک این جی او نے یہ بات کہی۔ شامی نگران ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حملے سوکاری اور اشرفیہ علاقوں میں کئے گئے اور مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ اس مانیٹنگ گروپ نے حملوں کے مقام کی ہولناک تصاویر دکھائی ہیں جہاں 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بعض مکینوں کو نعشوں کے جسمانی اعضاء تھامے دکھایا گیا ہے۔ اس ادارہ کے ڈائرکٹر رمی عبدالرحمن نے کہا کہ پہلے حملہ میں افراتفری مچ گئی جبکہ مقامی لوگ اور طبی حکام مدد کیلئے مقام واقعہ کی طرف دوڑ پڑے۔