حقہ مراکز کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے خصوصی مہم ‘ وزیر داخلہ

حیدرآباد 25 مارچ ( آئی این این ) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ پولیسکی جانب سے حیدرآباد اور اطراف میں چلائے جا رہے حقہ مراکز پر غیر قانونی سرگرمیوںکو روکنے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ایم ایل سی ڈاکٹر پی راجیشور ریڈی کے ایک سوال کا قانون ساز کونسل میں جواب دیتے ہوئے مطلع کیا کہ حیدرآباد میں 521 مقدمات ‘ سائبر آباد میںسات مقدمات اور رچہ کونڈہ میں 20 مقدمات حقہ مراکز کی غیر قانونی سرگرمیوں کے سلسلہ میں درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے سلسلہ میں کالجس میں اجلاس اور سشن منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوںمیں اس کے منفی اثرات اور قانون کے تعلق سے شعور بیدار کیا جاسکے ۔