حقوق انسانی کمیشن کی درخواست پر یو پی حکومت سے جواب طلبی

نئی دہلی 25 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے ہاشم پورہ قتل عام مقدمہ میں 16 پولیس اہلکاروں کی برات کے خلاف قومی حقوق انسانی کمیشن کی درخواست پر یو پی حکومت سے جواب طلب کیا ہے ۔ اس واقعہ میں 42 مسلمانوں کو میرٹھ میں قتل کردیا گیا تھا ۔ جسٹس جی ایس سیستانی اور جسٹس سنگیتا ڈھنگورا سہگل پر مشتمل ایک بنچ نے قومی حقوق انسانی کمیشن کی درخواست پر ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کی اور 21 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ قومی حقوق انسانی کمیشن نے ہاشم پورہ قتل عام مقدمہ کی مزید تحقیقات کروانے کا حکم جاری کرنے کی اپنی درخواست میں استدعا کی ہے ۔