حیدرآباد۔ /27 جون، ( پریس نوٹ ) جگر گوشہ حضور غوث الاعظم و نبیرہ حضرت سیدنا موسیٰ قادری حضرت مولانا الحاج ڈاکٹر سید شاہ محمد غوث محی الدین قادری الموسوی اعظم پاشاہ صاحب قبلہ جانشین حضرت وحید العصر عارفؔ علیہ الرحمہ کا جسد خاکی جدہ، سعودی عرب سے بذریعہ طیارہ گلف ایر بروز جمعرات 5 بجے صبح حیدرآباد پہنچ رہا ہے۔ حضرت کے جسد خاکی کو دیوان خانہ موسوی اندرون درگاہ شریف حضرت سیدنا سید شاہ موسیٰ صاحب قبلہ قادری قدس سرہ پرانا پل میں برائے دیدار خاص و عام رکھا جائے گا۔ بعد نماز مغرب نماز جنازہ ہوگی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف میں ہی عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9849072426 اور 9393201530 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔