حصول تلنگانہ کیلئے ٹی آر ایس کا دعویٰ مضحکہ خیز: پونم پربھاکر

حیدرآباد ۔24ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ پونم پربھاکر نے کے سی آر اور ٹی آر ایس کی وجہ سے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل پانے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ تقسیم آندھراپردیش کے بل میں جو وعدے کئے گئے ہیں اس کو پورا کرانے میں ناکام ہونے والی ٹی آر ایس علحدہ تلنگانہ ریاست کیسے تشکیل دلاسکتی ہے ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے انہیں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا ورکنگ پریسیڈنٹ نامزد کرنے پر کانگریس ہائی کمان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ہاکہ راہول گاندھی نے انہیں جو ذمہ داری دی ہے اس کو وہ بخوبی نبھائیں گے ۔ پونم پربھاکر نے ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے کے سی آر اور ٹی آر ایس کی وجہ سے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل پانے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہاکہ تلنگانہ کانگریس قائدین کی جدوجہد بالخصوص کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ہر اجلاس میں علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی میں خلل اندازی پیدا کی ۔