نئی دہلی 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )صدر امریکہ نے آج ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ حصول اراضی مسائل اور بیرونی راست سرمایہ کاری سے متعلق مسائل کو فوری حل کرے تا کہ اسمارٹ شہروں نے قیام کے پراجکٹس کیلئے پرکشش فنڈس جاری کئے جاسکیں ۔ امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ ورما نے کہا کہ فی الحال ہم ایک ایسے نازک مرحلہ میں ہیں جہاں ہندوستان کے ساتھ اسمارٹ شہروں کے مسائل پر بات چیت کررہے ہیں۔ ہمارے پاس کئی پراجکٹس کیلئے مالیہ کی فراہمی پر صاف ستھری پالیسی نظر نہیں آتی ۔ کامیابی کے سلسلہ میں ہندوستانی ریاستوں اور مرکزی حکومتوں کے ساتھ صنعتوں کو اسمارٹ سٹیز کیلئے مالیہ کی فراہمی میں پیشرفت و قیادت کرنی چاہئے ۔ہنوز یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ اس کیلئے کتنا فنڈ مختص کیا جانا چاہئے ۔ ورما نے کہا کہ حصول اراضی ‘ بیرونی راست سرمایہ کاری اور دیگر مسائل ہنوز حل طلب ہیں ۔ خانگی مالیاتی اداروں کی جانب سے بڑی رقومات فراہم کرنے کی توقع ہے ۔چاہے اندرون ملک ہو یا بیرون ملک یہ پراجکٹس چیلنجس سے بھر پور ہیں ان میں سے کئی پراجکٹس ابھی تک تجارتی طور پر منفعت بخش نہیں ہیں۔ وہ امریکی چیمبر آف کامرس کے سالانہ عام اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔