حسن روحانی کا مجوزہ دورہ یوروپ

تہران ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی تحدیدات ختم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ آئندہ ہفتے اٹلی اور فرانس کا دورہ کریں گے۔ یہ پروگرام گزشتہ نومبر میں طے کیا گیا تھا لیکن پیرس میں دہشت گرد حملے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین گزشتہ ہفتے طے پائی معاملت کے بعد معاشی تحدیدات برخاست کردی گئی ہیں۔ ایران کے صدر معاشی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے یوروپ کا دورہ کررہے ہیں۔