حزب المجاہدین کمانڈر کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرے

سری نگر ۔28 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں منگل کے روز ایک شدید جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے ایک کمانڈر کو ہلاک کیا گیا۔ کمانڈر کی ہلاکت کے بعد کپواڑہ اور ایپل ٹاون سوپور میں احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس دوران مشتعل مظاہرین نے شیوا سوپور میں ایک پولیس گاڑی کو نذر آتش کیا۔تاہم گاڑی میں سوار 8 پولیس اہلکاروں اور ایک واحد ملزم کو کچھ مقامی لوگوں نے بچاکر بحفاظت قریبی پولیس تھانہ پہنچایا ہے ۔تین گھنٹوں تک چلی جھڑپ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سمیر احمد وانی کو ہلاک کیا گیا تھا۔