سرینگر 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے اوانتی پورہ ڈسٹرکٹ میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ایک انکاؤنٹر میں مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسیس نے عسکریت پسندوں کے ارد گرد جب محاصرہ تنگ کردیا تو بوکھلا کر اُنھوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سکیوریٹی فورسیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت تنظیم کے کمانڈر کی حیثیت سے ہوئی ہے۔