حزب المجاہدین کا جنگجو گرفتار

سرینگر ، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے پلواما میں سلامتی دستوں نے آج حزب المجاہدین کے ایک جنگجو کو گرفتار کرلیا۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راشٹریہ رائفلز ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے خصوسی مہم گروپ نے تلاشی کی مہم چلائی تھی۔مہم کے دوران مشترکہ ٹیم نے پالپورہ میں ایک جنگجو کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار جنگجو کی شناخت حزب المجاہدین کے رکن بلال احمد کے روپ میں کی گئی ہے ۔ وہ کچھ انتہا پسندی کے واقعات میں ملوث تھا۔
وزیر داخلہ گجرات پر جوتا پھینکا گیا
گاندھی نگر ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ گجرات پردیپ سنہا جڈیجہ پر آج جوتا پھینک کر مارا گیا ۔ ریاستی اسمبلی کے باہر وہ اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے کہ ان پر جوتا پھینکا گیا ۔ گوپال اٹالیا کی حیثیت سے شناخت کردہ ایک شخص نے جوتا پھینک کر شور مچایا اور کہا کہ رشوت خور کو ختم کیا جائے اس پر جڈیجہ حیران پریشان ہوگئے لیکن جوتا ان کے قریب سے گزر گیا ۔ جوتا پھینکنے والے پر پولیس جوانوں نے قابو پالیا ۔ بعد ازاں اسے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ یہ شخص ذہنی طور پر معذور نظر آتا ہے ۔اور بتایا جاتا ہے کہ وہ سرکاری ملازم ہے ۔