حزب المجاہدین سربراہ صلاح الدین پر امریکی پابندی

فنڈنگ کو روکنے میں مدد ملے گی: داخلہ سکریٹریراجیو مہرشی
نئی دہلی۔ 27جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی نے منگل کو کہا کہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے امریکی حکومت کے فیصلے سے اس دہشت گرد کی سرگرمیوں اور فنڈنگ پر روک لگانے میں مدد ملے گی۔ مہرشی نے کہا کہ کشمیری دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کا سربراہ سید صلاح الدین ایک ” بزدل شخص ہے جو پاکستان بھاگ گیا‘‘۔ سر حد ی سیکورٹی فورس آئی ٹی بی پی کے ایک پروگرام سے الگ مہرشی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ’’ وہ (سید صلاح الدین) ایک دہشت گرد ہے اور اسے اب اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کے اس اعلان سے اس کی سرگرمیوں اور فنانسنگ کے بارے میں پتہ چل سکتا ہے‘‘۔ ‘ امریکہ نے پیر کو صلاح الدین کو خاص طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا۔ بھارت نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ملک دہشت گردی کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے اس سے بقول راجیو مہرشی اس سے اس دہشت گرد فنڈنگ پر اثر پڑے گا ۔پی ایم مودی کے امریکی دورے کے دوران امریکہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔