حج ہاوز سے متصل اراضی پر زیر تعمیر کامپلکس کو بلڈنگ فیس سے استثنیٰ

چیف منسٹر نے فائیل پر دستخط کردئیے ، 4 کروڑ سے زائد رقم کی بچت
حیدرآباد۔/23ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حج ہاوز سے متصل اراضی پر زیر تعمیر کامپلکس کو بلڈنگ فیس سے مستثنیٰ سے متعلق فائیل کو منظوری دے دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کے دفتر سے فائیل کی منظوری کے بعد اسے محکمہ بلدی نظم و نسق روانہ کیا گیا جہاں اعلیٰ عہدیدار کارروائی کو آگے بڑھائیں گے۔ بلدی نظم و نسق کے بعد اس فیصلہ کو گریٹر حیدرآباد مجلس بلدیہ کی منظوری لازمی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اندرون ایک ماہ تمام متعلقہ ادارے اس تجویز کومنظوری دے دیں گے اور وقف بورڈ 4کروڑ 60لاکھ 50ہزار 185روپئے بطور بلڈنگ فیس ادائیگی سے بچ جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود محمد جلال الدین اکبر کی مساعی پر چیف منسٹر نے حج ہاوز میں 15ستمبر کو بلڈنگ فیس سے استثنیٰ کا اعلان کیا تھا۔ حج ہاوز سے متصل اس کمرشیل کامپلکس کی تعمیر پر ابھی تک تقریباً 11کروڑ روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ وقف بورڈ مابقی کاموں کی تکمیل کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ عمارت کی تکمیل کے بعد اسے خانگی بڑی کمپنیوں کے حوالے کیا جائے گا جس سے وقف بورڈ کو خاطر خواہ آمدنی حاصل ہوگی۔ وقف بورڈ کی جانب سے 18اگسٹ کو حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بلڈنگ فیس سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے 4کروڑ 60لاکھ روپئے کی ادائیگی کیلئے16 ڈسمبر 2013کو نوٹس جاری کی ہے تاہم وقف بورڈ اس موقف میں نہیں کہ اس قدر خطیر رقم بلڈنگ فیس کے طور پر ادا