تلنگانہ میں 10,778درخواستیں موصول، اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد۔یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2019 کیلئے 70 سال سے زائد محفوظ زمرہ کے عازمین کیلئے رعایت دی ہے کہ اُن کی عمر 12 ڈسمبر تک 70 سال ہونی چاہیئے۔ واضح رہے کہ حج کمیٹی نے آن لائن درخواستوں کے ادخال کیلئے ابتداء میں 17 نومبر آخری تاریخ مقرر کی تھی۔ اسوقت 70 سال کے محفوظ زمرہ میں شمولیت کیلئے امیدواروں کی عمر 17 نومبر تک 70 سال ہونے کی شرط رکھی گئی تھی۔ بعد میں تاریخ میں 12 ڈسمبر تک توسیع کی گئی لیکن محفوظ زمرہ کے امیدواروں کیلئے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے چیف ایکزیکیٹو آفیسر سنٹرل حج کمیٹی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں وضاحت طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ 12 ڈسمبر چونکہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ ہے لہذا 70 سال کے محفوظ زمرہ کے امیدواروں کی عمر بھی 12 ڈسمبر تک 70 سال کی رعایت دی جائے۔ سنٹرل حج کمیٹی نے اس نمائندگی کو قبول کرتے ہوئے ملک کی تمام حج کمیٹیوں کیلئے سرکولر جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی کہ محفوظ زمرہ کے امیدواروں کی عمر 12 ڈسمبر تک ستر سال ہونی چاہیئے۔ اس طرح محفوظ زمرہ کے امیدواروں کو درخواست کے ادخال میں سہولت ہوجائے گی۔ اسی دوران پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ تلنگانہ حج کمیٹی کو تاحال 10,778 درخواستیں آن لائن موصول ہوئی ہیں ان میں 373 درخواستیں محفوظ زمرہ کے تحت ہیں جبکہ 10405 درخواستیں عام زمرہ کے تحت داخل کی گئی ہیں۔ گزشتہ سال 17 ہزار سے زائد درخواستیں داخل کی گئی تھیں اور حج 2019 کیلئے درخواستوں کے ادخال کی رفتار انتہائی سُست ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حج کے سلسلہ میں شرائط میں مختلف تبدیلیوں کے سبب درخواستوں کے ادخال میں کمی واقع ہوئی ہے۔حج فارمس کے ادخال کیلئے تلنگانہ حج کمیٹی نے حج ہاوز میں خصوصی کاؤنٹرس قائم کئے ہیں جہاں درخواست گذاروں کی مکمل رہنمائی کی جارہی ہے۔
ساوتھ سنٹرل ریلویز کی جانب سے کاچیگوڑہ، چتور، وینکٹادری ایکسپریس میں سہولتوں کا فقدان
حیدرآباد ۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ساوتھ سنٹرل ریلویز کی جانب سے مسافرین کی سہولت اور آرام پہنچانے کیلئے کئی اقدمات کئے جارہے ہیں۔ اسی ضمن میں کاچیگوڑہ، چتور کی وینکٹادری ایکسپریس میں کئی نئی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات میں سلیپر اور ایرکنڈیشن کوچس ہندی، انگریزی نوٹس بورڈ، ٹورزم بورڈ، ٹرین ٹائم ٹیبل، ایریپوری فائر، نائلن وائر، واٹرباٹلس ہولڈرز کاپر کوچ میں اضافہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ بائیو ٹائیلٹس اور اسٹیٹ ڈسٹ بین کا انتظام کیا گیا ہے۔