ریاض ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقطاع عالم سے 6,75,143 عازمین آئندہ ماہ ریضہ حج بیت اللہ ادا کرنے کیلئے ارض مقدس مکہ معظمہ و مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل پاسپورٹس نے اپنے روزمرہ کے اعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاحال 6,63,860 عازمین فضائی ذرائع سے پہنچے۔ دیگر 10,796 زمینی اور 487 سمندری راستوں سے مملکت سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اس ادارہ نے کہا کہ یہ تعداد گذشتہ سال اس مدت کے دوران یہاں پہنچنے والے عازمین کی بہ نسبت 17 فیصد زائد ہے۔