حبرون۔ 15 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے 70 فلسطینی دوکانات کو جنھیں مغربی کنارہ شہر کے حبرون میں 15 سال قبل بند کردیا تھا ، دوبارہ کھولنے کی اجازت دیدی ۔ 2000ء میں دوسرے انتقاضہ کے بعد پہلی مرتبہ یہ اجازت دی جارہی ہے ۔ یہ دوکانات مسجد ابراہیمیؑ کے قریبی علاقہ میں واقع ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے ماہ رمضان کے دوران فلسطینی عوام کی نقل و حرکت میں بھی آسانی فراہم کرنے کا اشارہ دیا ہے چناچہ مقبوضہ شہر کی جنوبی سمت دو سڑکیں کھول دی جائیں گی ۔