حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) ایم اے سال اول کے طالبہ کو جو حاملہ ہیں مبینہ طور پر کالج کے عہدیداروں نے گراؤنڈ فلور پر بیٹھ کر امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی ۔ جبکہ اس کا امتحان حال چوتھی منزل پر تھا ۔ وہ چوتھی منزل پر جانے سے خاصر تھی ۔ اس نے نیچے کی منز ل پر امتحان لکھنے کی خواہش کی لیکن حکام کی سختی کے باعث ٹسٹ لکھنے سے محروم رہی ۔