حیدرآباد 29 ستمبر ( این ایس ایس ) سٹی ٹریفک پولیس نے حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی ہوئی ہے ۔ ماہ ستمبر کے دوران پولیس نے 1162 افراد کو حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پایا اور ان کے خلاف چارچ شیٹ پیشکرتے ہوئے انہیں تیسرے اور چوتھے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹس کی عدالتوں میں پیش کیا گیا ۔ اس سلسلہ میںعدالتوں نے 389 افراد کو قید کی سزا سنائی جبکہ 65 افراد کے لائسنس یا تو معطل کردئے گئے یا پھر منسوخ کردئے گئے ۔ عدالت نے 29,68,200 روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ جن افراد کو قید کی سزا سنائی گئی انہیں چنچلگوڑہ جیل منتقل کردیا گیا ۔