حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف مہم، 76افراد کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد 24فروری (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 76افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے 49باٹیکس،27کاروں کو ضبط کرلیا ۔اس موقع پر ایک لڑکی نے پولیس سے تعاون کرنے سے انکار کردیا اور بحث وتکرار کی ۔اس نے کار چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس کو پکڑ کر اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے اس مہم کے دوران قبل ازیں شرابیوں کی جانب سے پولیس پر حملوں کے واقعات کودیکھتے ہوئے اس مہم کے دوران اضافی پولیس بندوبست کیا تھا۔